عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ میں خسرہ کی وبا سے اب تک دو سو دس بچے جاں بحق ہوئے ہیں اور ملک بھر میں خسرے سے تین سو تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے ۔
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خسرہ پر خصوصی رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد دو سو دس ہوگئی ہے ۔
ملک بھر میں خسرہ نے تین سو تین بچے نگل لئے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال صرف کراچی میں خسرہ سے پندرہ بچے جاں بحق ہوئے ۔عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سال دو ہزار بارہ میں تیرہ ہزار نو سو تہتر خسرہ کے کیسسز سامنے آئے۔