کراچی : چیف آفیسر و ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے کہا ہے کہ شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ٹائون میں جاری “نیٹ کلین اینڈ گرین شاہ فیصل ٹائون مہم “شاہ فیصل ٹائون کے ہر گلی اور محلے میں صاف ستھرے صحت مند معاشرے کے فروغ کا باعث ہوگا انہوں نے محکمہ سالڈ ویسٹ کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل ٹائون کی حدود میں عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنایا جائے۔
کوڑا کرکٹ ،کچرے اور بلڈنگ میٹریل پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاکر قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچایا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل کا دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے سلسلے میں جاری “نیٹ کلین اینڈ گرین شاہ فیصل ٹائون مہم “کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے صفائی وستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران و عملے کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی وستھرائی کی انجام دہی کے ساتھ کچرا کنڈیوں کی صفائی کو بھی یقینی بنا یا جائے صفائی وستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی کوڑا کرکٹ ،کچرا اور بلڈنگ میٹریل گلیوں اور شاہراہوں پر پھیلاکر ماحول کو آلودہ کرنے اور صفائی وستھرائی کے نظام کو متاثر کرنے والوں کی روک تھام کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کیا جائے دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل کا معائنہ کیا۔