میانوالی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کا کہناہے کہ لانگ مارچ پہلے بھی ہوتے رہے ہیں ، لانگ مارچ سے حکومت ختم نہیں ہوتی ، ممکن ہے ایم کیو ایم اورق لیگ والے14جنوری سے پہلے ہی ڈاکٹر طاہرالقادری کو راہ راست پر لے آئیں وہ میانوالی میں ڈاکٹر شیرافگن مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا پارٹی قیادت نے مولانا فضل الرحمن کے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے متعلق جو بھی فیصلہ کیا وہ قبول ہوگا ، انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ پہلے بھی ہوتے رہے ہیں ، لانگ مارچ سے حکومت ختم نہیں ہوتی ، ہوسکتا ہے ایم کیو ایم اورق لیگ والے ڈاکٹر طاہرالقادری کو 14جنوری سے پہلے ہی سیدھی راہ پر لے آئیں۔