آسٹریلوی کوچ نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی بیٹسمین عثمان خواجہ کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں مائیکل کلارک کی جگہ شامل کرنے کا عندیہ دیدیا۔
سری لنکا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں عثمان خواجہ، کپتان بیٹسمین مائیکل کلارک کی جگہ پر آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیہمان کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین عثمان خواجہ کو ٹیسٹ میں موقعہ نہ ملا تو انہیں دورہ بھارت میں مائیکل ہسی کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
ساتھ ہی کوچ نے کہا کہ عثمان خواجہ کے بگ بیش میں کوئنزلینڈ کی جانب سے نئے جارحانہ انداز نے بہت متاثر کیا ہے۔