سال 2012 تحصیل تلہ گنگ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ابتر رہی
Posted on January 2, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ ( تحصیل رپو ر ٹر ) سال 2012 تحصیل تلہ گنگ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال ابتر رہی ۔2012 کے دوران تحصیل تلہ گنگ کے 20 افراد قتل کر دیئے گئے ۔قتل کی ان وارداتوں میں 22 ملزمان نامزد ہوئے جن میں سے 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اقدام قتل کی 18 سے زائد وارداتیں ہوئیں۔
جس میں 52 ملزمان کو نامزد کیا گیا پولیس نے ان میں سے 45 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈکیتی کے 25 واقعات،چوری کے 75 مقدمات درج کئے گئے اور 61 ملزمان گرفتار ہوئے، اغواء کے 21 ، خود کشی کے چار ،حادثات کے 60 واقعات پیش آئے ان حادثات میں 65 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 145 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس سب ڈویژن تلہ گنگ نے 152 اشتہاری ملزمان میں سے 110ملزمان گرفتار کئے۔ اغواء برائے تاوان کا 1 مقدمہ درج ہوا۔ ڈیم میں ڈوب کر تین افراد نے جان گنوائی۔