وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ الطاف حسین سے ملاقات مثبت اور مفید رہی، ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نے متحدہ اورپیپلز پارٹی کا اتحاد قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کسی کو جمہوریت پٹری سے اتارنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے جلسوں پر حملوں کی اطلاع تھی۔ رحمان ملک نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے کہنے پر موبائل سروس بند کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے حوالے سے ان کی تمام معلومات درست ثابت ہوئی ہیں۔