کیپ ٹاؤن ٹیسٹ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف پینتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ کیوی ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ کا کم ترین اسکور ہے۔ کیپ ٹاؤن میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن جنوبی افریقی بولرز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری نیوزی لینڈ ٹیم کو انیس اعشاریہ دو اوورز میں صرف پینتالیس رنز پر پویلین بھیج دیا۔
کین ولیم سن تیرہ رنز کے علاوہ کوء بھی کیوی بیٹسمین ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ ورنن فلینڈر نے پانچ ، مورنے مورکل نے تین اور ڈیل اسٹین کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں کم ترین اسکور بھی ہے۔