کے۔سی ۔سی ۔اے زون V کی جانب سے لاہور شالیمار کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے عشایئے کا اہتمام

کراچی :کے۔سی ۔سی ۔اے  زون V کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرنے والی لاہور شالیمار کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پر وقار عشایئے کا اہتمام کیا گیا جس میں کے۔سی ۔سی ۔اے کے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ زونل عہدیداران ، اراکین کونسل کے سی سی اے ٹیسٹ اور انٹرنیشنل ایمپائر کے علاوہ عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کے سی سی اے پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری  نے کہا کے زون پانچ کے عہدیداروں نے اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے لاہور سے آئی ہوئی مہمان ٹیم لاہور شالیما ر کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کر کے خیر سگالی کے جذبے کو فروغ دیا ہے۔

لاہور اور کراچی کرکٹ کی دوبڑی نر سریاں ہیں یقینا یہاں سے شہرہ ا فاق کھلاڑی پیدا ہوئے میں سمجھتا ہوں  کے اس طرح کی روایت کو برقرار رہنا چاہیے اس سے یقینا دو بڑی ایسوسی ایشن کو قریب آنے کا موقع ملے گا اس موقع پر پروفیسر اعجاز فاروقی سیکریٹر ی کے سی سی اے نے کہا کہ میں اتنی شاندار تقریب سجانے پر کے سی سی اے زون Vکے تمام عہدیداران بالخصوص محمد سمیع خان اور خالد نفیس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے لاہور شالیمار کے اعزاز میں اتنی شاندار تقریب منعقد کرکے دوستی اور بھائی چارے کی ایسی فضا قائم کی ہے جو انشااللہ ہمیشہ قائم رہے گی میں لاہور سے آئے ہوئے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز خاص طور پر منیجر میاں اسلم کو اس تقریب میں خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کے کراچی کا یہ دورہ خوشگوار گزار ہوگا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر تقریب ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون اور سرپرست اعلی کے سی سی اے زون V محمد سمیع خان نے کہا کہ لاہور شالیمار کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام تو ایک بہانہ ہے اصل مقصد تو بھائی چارگی فروغ دینا ہے میں کے سی سی اے زون V کی جانب سے لاہور شالیمار کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے علاوہ کے سی سی اے کے اعلی عہدیداران ودیگر مہمانان گرامی کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہماری تقریب کو رونق بخشی میں کے۔سی۔سی۔اے زون Vکے عہدیداران بالخصوص خالد نفیس کو اتنی شاندار محفل سجانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

امید کرتا ہوں کہ کے۔سی۔سی۔اے زون V کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اسلم مینیجر لاہورشالیمارکرکٹ ٹیم نے کہا کہ کراچی والوں نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ جس انداز میں کے۔سی۔سی۔اے زون Vنے ہماری پزیرائی کی ہے اسے ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔ زون Vنے ہمارے اعزاز میں اتنی شاندار تقریب کا اہتمام کرکے دوستی و بھائی چارے کی جو فضا قائم کی ہے وہ ہمیشہ قائم رہے گی۔میں اس موقع پر کے۔سی۔سی۔اے زون Vکے تمام عہدیداران بالخصوص محمدسمیع خان اور خالد نفیس کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انھوں نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہماری عزت افزائی فرمائی۔

تقریب سے مہتاب احمد نائب صدر کے۔سی۔سی۔اے اور خالد نفیس رکن کے۔سی۔سی۔اے کونسل نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں لاہور شالیمار کے کھلاڑیوں اور آفیشیل کو کے۔سی۔سی۔اے زون V کی جانب سے شیلڈ اور سوئونیرپیش کئے گئے۔ اس موقع پر شفیق کاظمی، محبوب شاہ، منیر ربانی، سعید جبار، شہزاد عالم، افتخارالزماں، ظفراحمد، عمرصدیقی، جمیل احمد، ایس۔ایم عادل، خرم اشرف، فیروز بٹ، افضل شیری، ریحان صدیقی، رئیس احمد، افضل قریشی، آصف عظیم ، اسلام خان، رحمان خان، سرفراز حسین، توفیق ترمذی، حسنین ضیائ، غلام رسول، شمیم انور، امجد علی، محمد اصغر، شکیل سجاد، محمد یاسین و دیگر بھی موجود تھے۔

RECEPTION LAHORE SHALIMAR TEAM

RECEPTION LAHORE SHALIMAR TEAM