امریکی صدر بارک اوبامہ نے معاشی بحران کو ٹالنے کے بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ ایوان نمائندگان کی جانب سے اس بل کی منظوری کو امریکی صدر معیشت کو مضبوط کرنے کا پہلا قدم قرار دیا تھا۔
اس بل کے سے امریکی معیشت کو اگلے سال معاشی بحران سے بچایا جا سکے گا۔ جبکہ اس بل کے پاس ہو جانے کے باعث اٹھانوئے فیصد کم آمدنی والے افراد پر ٹیکس میں کمی، بیس کروڑ بے روزگار افراد کے لئے مراعات اور چھوٹی کمپنیوں کے ٹیکس مراعات جاری رکھی جائیں گی۔
امریکی حکومت نے حکومتی اخراجات میں کمی کو دو ماہ کے لئے مخر کر دیا ہے۔ امریکی حکومت نے دو فیصد دولت مند امریکیوں پر ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کردیا ہے جس سے اس کو چھ سو ارب ڈالرز اضافی حاصل ہونگے۔