بھارت (جیوڈیسک)بھارت میں شدید سردی کی لہر جا ری ہے۔ دارالحکومت دہلی میں سردی کا چوالیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں اب تک 20افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دہلی میں درجہ حرارت چار اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔شدید سردی اور دھند کے باعث سو سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ بھارت کی شمالی ریاستوں اور دیگر علاقوں میں بھی سردی راج کر رہی ہے۔ اتر پردیش میں سرد موسم نے اب تک ایک سو سات افراد جان گنوا بیھٹے۔
ہریانہ اور پنجاب میں سردی کے ساتھ ساتھ دھند نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ شدید دھند کے باعث کئی پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ ٹرین سروس اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے سردی کی لہرجا ری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔