نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں کانگریس رہنما بکرم سنگھ نے خاتون کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا، ان کا جرم قبول کرتے ہی وہاں موجود خواتین مشتعل ہوگئیں اور ان کو خوب مارا پیٹا۔ بکرم سنگھ پر آسام میں ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام تھا، جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔
کانگریس رہنما نے دوران تفتیش خاتون سے زیادتی کا اعتراف کیا۔ اس واقعے پر گاوں کی خواتین مشتعل ہوگئیں اور انہوں نے بکرم سنگھ پر حملہ کردیا۔ خواتین نے بکرم سنگھ پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ بکرم سنگھ کی اس حرکت پر حکمران جماعت کانگریس پر بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔