کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں بیس سالہ نوجوان شاہ زیب کے قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہو گی، سپریم کورٹ نے آئی جی اورایڈووکیٹ جنرل سندھ کوطلب کیا ہے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کراچی کے بیس سالہ شاہ زیب خان کے قتل کی میڈیا رپورٹس پریکم جنوری کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اورایڈووکیٹ جنرل کو چارجنوری کوطلب کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے تھا کہ اگر ملزمان گرفتار نہیں ہوئے تو اس کی وجوہات بتائی جائیں۔
شاہ زیب کو ایک ہفتہ قبل فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس سیاسی دبا کی بنا پر ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ دوسری طرف گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔