گوجرانوالہ (جیوڈیسک)گوجرانوالہ میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کیخلاف ہڑتال کے باعث پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں کام آج بھی بند ہے۔
پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے آٹ ڈورز بندکردئیے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی قلت کی وجہ سے کئی آپریشنز بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔
ملتان میں تیسرے روز بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی جاری مریض علاج کی سہولت سے محروم ہو گئے ۔گوجرانولہ میں نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹرز نے کام کا بائیکاٹ کیا جس کے باعث دور دراز سے آئے مریض بغیر علاج کرائے ہی گھروں کو لوٹ گئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ساتھی ڈاکٹروں کی رہائی تک کام کا بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ مریض نا کردا گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں اور نام نہاد مسیحاوں کے رحم و کرم پر ہیں۔