شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ، کانسٹیبل شہید، 2 اشتہاری بھی ہلاک

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک)شیخوپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دو اشتہاری بھی مارے گئے۔

گاؤں ہر دیو میں پولیس نے اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو اشتہاری مارے گئے۔ ضلع بھر سے پولیس کی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔