لاہور(جیوڈیسک)آبی ذخائر سے پانی کا اخراج نہ ہونے سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا شہری علاقوں میں بھی کم ازکم بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہونے لگی۔ڈسٹری بیوشن کمپنیاں لوڈشیڈنگ کا شیڈول دینے میں ناکام ہو گئیں۔
این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بھل صفائی کی وجہ سے نہروں کے لئے بڑے ڈیموں سے پانی کا اخراج نہیں کیا جا رہا جس سے پن بجلی کی پیداوار چھ ہزار میگاواٹ کی بجائے صرف سات سو میگاواٹ تک رہ گئی ہے اور تمام تر انحصار آئی پی پیز اور تھرمل توانائی پر کیا جا رہا ہے جو صرف چھ ہزار نو سو میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں جس سے بجلی کی قلت پانچ ہزار چھ سو میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے شہری علاقوں میں بھی کم ازکم بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے اور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں کسی بھی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عمل کرانے میں ناکام ہو چکی ہیں۔