2لاکھ شرکاء کے طعام و قیام ضلع گجرات کے تین شہروں کے پندرہ مقامات پر کیا گیا ہے
Posted on January 4, 2013 By Geo Urdu گجرات
گجرات : ضلع گجرات میں عوامی مارچ کے دو لاکھ شرکاء کیلئے طعام وقیام کا بندوبست تین شہروں کی تنظیمات کو سونپ دیا گیا ،جس کیلئے لالہ موسیٰ ، کھاریاں ، اور گجرات کے پندرہ مقامات پر بندوبست کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات سمیع اللہ وڑائچ اور میڈیا ایڈوائزر شاھد رضوان نے ایک خصوصی ملاقات میں اخبار نویسوں سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ 14جنوری کے عوامی مارچ کے اعلان نے کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں ۔نام نہاد جاگیر دار اشرافیہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ان جاگیر داروں کو یہ زیب نہیں دیتا ، 14جنوری کو عوامی مارچ کرپٹ نظام کا خاتمہ کردے گا،انہوں نے کہا کہ شفاف نظام انتخاب کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔
بعض سیاست دان االیکشن کمیشن کو انتخابی اصلاحات کرنے کی تجویز دے رہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ 14جنوری کو عوامی سمندر تمام کرپٹ سیاستدانوں کو بہا لے جائے گا اور کوئی طاقت عوامی مارچ کو نہیں روک سکے گی۔