دسمبر دو ہزار بارہ میں انتالیس ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا

Oranges

Oranges

دسمبر2012 کے دوران 39ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا۔ گزشتہ ماہ ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث کینو کی ایکسپورٹ میں چھ ہزار ٹن کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین وحید احمد کے مطابق رواں سیزن کینو کی 18لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے اور 2لاکھ ٹن کینو برآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جس سے ملک کو 120ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

کینو کے 1400کنٹینرز پرمشتمل 39ہزار ٹن کینو روس، یوکرین، دبئی، سعودی عرب، فلپائن، سری لنکا، انگلینڈ، کویت، کینیڈا، ملائیشیا، سنگاپور، ماریشس، بنگلہ دیش، مسقط اور بحرین کو برآمد کیا گیا۔

ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے پاکستانی کینو کی سب سے بڑی مارکیٹ کو اس سال کینو برآمد نہیں کیا گیا گزشتہ سال ایران کو 25ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا تھا۔