امریکا(جیوڈیسک)امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ روز دوپہر میں فلوریڈا کے مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گھر پر گرگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق جس گھر پر طیارہ گرا اس میں ایک خاتون رہائش پذیر تھی جو طیارے کو گرنے کا منظر دیکھتی رہی جیسے ہی طیارہ گرنے لگا تو اس نے جان بچانے کیلئے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔
فیڈرل ایوی ایشن ایٹلانٹا نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات کا فوری ادراک نہیں لگایا جا سکتا کہ طیارے کو حادثہ کیسے پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے سے دس منٹ پہلے پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلئیر کر دی تھی۔