ممبئی (جیوڈیسک)ممبئی میں جھگیوں میں خوفناک آگ لگ گئی۔آگ سے 100 سے زائد گھر جل کے خاکستر ہوگئے۔بھارتی دارلحکومت ممبئی کے شانتی ٹاون میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 100 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔
آگ صبح کے اوقات میں ایک جھگی میں لگی جس کے بعد آگ نے تمام جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔چار گھنٹوں تک بھڑکنے والی آگ نے جھگیوں میں رہنے والوں کو بے گھر کا کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ وجہ تاحال معلوم نہیں کی جا سکی ہے۔