کھاریاں محلہ ستار پورہ میں گندگی کے ڈھیر اٹھانے والا کوئی نہیں
Posted on January 5, 2013 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں محلہ ستار پورہ میں گندگی کے ڈھیر اٹھانے والا کوئی نہیں تفصیلات کے مطابق کھاریاں محلہ ستار پورہ میں میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی کے باعث گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہو گیا ہے۔میونسپل کمیٹی کے آفیسران کی غفلت لاپرواہی اور مبینہ بدعنوانی کے باعث محلہ فضل پورہ گندگی اور گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
مختلف مقامات پر گندگی اور غلاظت کی موجودگی کے باعث مقامی لوگوں کو پر یشانی کا سامنا ہے۔ محلہ کی سڑکوں کے کنارے پر مٹی کی موٹی تہیں موجود ہیں اور ساتھ ہی نکاسی آب کا نظام گاڑیوں کے گزرنے اور پیچھے چلنے والوں کو مشکلات ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ نکاسی آب کا ناکارہ نظام بھی بڑی مصیبت بنا ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے جہاں عام شہری متاثر ہورہے ہیں۔ وہاں شہر کے کاروباری افراد سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میونسپل کمیٹی کے موجودہ افسران کو چاہیے کہ وہ اپنے فرائض انجام دے اور شہریوں کی شکایات دور کرنے کے لیے موثر پلاننگ کیساتھ کام کرے اور شہریوں کی مشکلات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ گلیوں محلوں میں گندگی اور گٹر کے پانی کے باعث بدبو تعفن پھیل رہا ہے۔
اہلیان محلہ فضل پورہ پریشان ہے اہلیان محلہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے میونسپل کمیٹی کھاریاں کی مبینہ بدعنوانیوں اور غفلت کا فوری نوٹس لیکر مرتکب افسران کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔کھاریاں محلہ ستار پورہ میں گندگی کے ڈھیر اٹھانے والا کوئی نہیں۔