ذوالفقار بھٹو کی 85 ویں سالگرہ آج جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے

zulfikar Ali Bhutto

zulfikar Ali Bhutto

لاہور(جیوڈیسک) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 85 ویں سالگرہ آج جوش و خروش کیساتھ منائی جا رہی ہے۔ جیالے جیئے بھٹو کے نعرے لگاتے ہوئے بھٹو کی سالگرہ کے کیک کاٹ رہے ہیں۔

ملک بھر میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات کاسلسلہ صبح سویرے شروع ہوگیا جو رات گئے تک جاری رہے گا۔ لاہور میں گورنر پنجاب کے سابق ایڈوائزر ملک حفیظ کی رہائش گاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں جیالوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک و ملت کے لیے جو خدمات انجام دیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی لاہور، پنجاب اور شعبہ خواتین کے زیر اہتمام بھی سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔