سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے حج کرپشن کیس میں فریق بننے اور تحقیقاتی افسر حسین اصغر کو کیس سے الگ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
عبدالقادر گیلانی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ پہلی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حج کرپشن کیس میں ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔ اس لیے ان کا موقف بھی سنا جائے۔
حج کرپشن کیس کے تحقیقاتی افسرحسین اصغر پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حسین اصغر کو قانونی حق نہیں کہ وہ تحقیقات کریں۔ حسین اصغر متعصب ہیں۔ پارلیمنٹ کی کمیٹی نے بھی حسین اصغر کو متعصب قرار دیا ہے۔ اس لیے انھیں کیس سے الگ کیا جائے۔