مختلف علاقوں میں موسم سرد ، نظام زندگی مفلوج

 

Pakistan Fog

Pakistan Fog

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان میں سردی کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں سرد موسم سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ اسلام آباد میں دھند کے باعث ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیا ہے جس سے پروازوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی ہے۔ گوجرانوالہ ، ساہیوال اور فیصل آباد ڈویژن کے علاقوں میں شدید دھند کا دورانیہ 16 سے 20 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔

دھند مزید دو دن تک جاری رہے گی۔ سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور سردی کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم آئندہ ہفتے بالائی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔ اسلام آباد اور پشاور کا درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔ سب سے کم اسکردو میں منفی 13 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور، فیصل آباد اور مظفر آباد ایک، کراچی10، کوئٹہ اور کالام منفی گیارہ اور مری میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔