بینظیر قتل کیس کی تحقیقات کرنا حکومت کا کام ہے ، حسین ہارون

Hussain Haroon

Hussain Haroon

کراچی (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب حسین ہارون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے رپورٹ میں بینظیر قتل کیس کی سمت متعین کر دی ہے، تحقیقات کرنا حکومت کا کام ہے۔

کراچی میں قائداعظم یونیورسٹی کے گریجوایٹ طلباء کی تقریب حلف برداری میں حسین ہارون نے نو منتخب چیئرمین اور دیگر ارکان سے حلف لیا۔ ذرائع سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جن پر اپنے قتل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا انہیں نوازا گیا۔

حسین ہارون کا کہنا تھا کہ انہیں نگران وزیراعظم کی ذمہ داری دی گئی تو وہ اسے قبول کریں گے۔ طاہر قادری کے لانگ مارچ پر ان کا کہنا تھا کہ 14 جنوری کو کیا ہوگا کسی کو علم نہیں، حکمرانوں کو الیکشن شیڈول کا اعلان جلد کر دینا چاہئے تھا تا کہ کوئی ابہام پیدا ہی نہ ہوتا۔