جوتے اتارنے پر اصرار ، مصری سفیر نے خاتون اہلکار کو تھپڑ رسید کر دیا

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) قبرص میں مصری سفیر منحہ باخوم نے کو لارنکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سکینگ کے لئے جوتے اتارنے پر اصرار کرنے والی خاتون پولیس اہلکار کو تھپڑ دے مارا ، سیکیورٹی اہلکاروں نے سفیرہ کو حراست میں لے لیا۔

خاتون پولیس آفیسر نے منحہ باخوم کو سکینگ کے لئے جوتے اتارنے پر اصرار کیا جس پر وہ تعیش میں آ گئیں اور انہوں نے ڈیوٹی پر موجود آفیسر کو تھپڑ رسید کر دیا۔قبرص کے ٹی وی پر جاری ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون پولیس اہلکار اور مصری سفیرہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی اثنا میں مصری سفارتکار نے خاتون اہلکار کو تھپٹر رسید کر دیا جس کے بعد موقع پر موجود ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے دوسرے اہلکاروں نے ساتھی سے بدسلوکی کرنے پر سفیر کو حراست میں لے لیا جسے بعد میں رہا کر دیا گیا۔ قبرص کے حکام نے مصری سفارتکار کے ساتھ بدسلوکی پر قاہرہ سے باقاعدہ معذرت کی ہے۔