پشاور : قاضی حسین احمد کی نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے رنگ روڈ پرادا کی جا ئیگی

 

Qazi Hussain Ahmad

Qazi Hussain Ahmad

پشاور(جیوڈیسک) پشاور سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمدکی نماز جنازہ کی جگہ تبدیل کردی گئی ہے، اب نمازجنازہ سہ پہر 3 بجے جناح پارک کی بجائے موٹروے چوک رنگ روڈپراداکی جا ئے گی۔ قاضی حسین احمد گزشتہ رات ایک بجے کے قریب 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وہ طویل عرصے سے دِل کے عرضے میں مبتلا تھے اورانہیں دمہ کا مرض بھی لاحق تھا۔

قاضی حسین احمد گزشتہ تین رو ز سے علیل تھے اور انہیں علاج کی غرض اسلام آبادکے ایف ٹین میں واقع نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم رات گئے ساڑھے بارہ بجے کے قریب انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ اسلامی پاکستان کے سابق امیر قاضی حسین احمد 12 جنوری1938 کو خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ کاکا صاحب میں پیدا ہوئے، اسلامی جمعیت طلبا کے رکن سمیت بائیس سال تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر رہے، قاضی حسین احمد 1987سے لے کر دوہزار چھ تک مرکزی امیر رہے ۔

اِس سے پہلے مرکزی جنرل سیکریٹری، خیبرپختونخوا کے صوبائی اور پشاور کے امیر بھی رہے، مرحوم قاضی حسین احمد کافی عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور کئی بار دل کا بائی پاس کرچکے تھے، اتوار کی رات بارہ بجے کے قریب ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور دل کا خطرناک دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا