مہرعرفان احمد پر قاتلانہ حملہ اور اغواء کی کوشش کے بعد چوہدری شجاعت حسین اور وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے بذریعہ ٹیلی فون خیریت دریافت کی
Posted on January 6, 2013 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) مہر عرفان احمد پر قاتلانہ حملہ اور اغواء کی کوشش کے واقع کے بعدسابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین اوروفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے بذریعہ ٹیلی فون مہر عرفان احمد کی خیریت دریافت کی اورڈی پی او گجرات راجہ بشارت سے بھی رابطہ کیا۔
چوہدری شجاعت حسین اور شیخ وقاص اکرم نے DPOگجرات سے واقع کی مکمل تفصیل طلب کی اور اُنہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے زور دیا۔DPOراجہ بشارت کی جانب سے کیس میں خصوصی دلچسپی لی گئی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کے بارے میں تھانہ سول لائن اور مہر عرفان احمد سے رابطہ میں رہے۔