راولپنڈی ، فیکٹری کے گیس پلانٹ میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

 

Rawalpindi Blast

Rawalpindi Blast

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے سنگجانی میں فیکٹری کے گیس پلانٹ میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور روڈ پر سنگجانی کے علاقے میں گیس پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عمار ت کا کچھ حصہ گر گیا۔ حادثے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فیکٹری میں گیس سلینڈر تیار کیے جاتے تھے جو ہسپتالوں میں سپلائی کیے جاتے تھے۔ عمارت کے ملبے میں اب بھی سلنڈر موجود ہیں جن کو نکالنے کی کوشیں جاری ہیں۔