ضلع بھمبر آمد پر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کا بھرپور اور شاندار استقبال کیا جائیگا ، محمد اسلم شاہین
Posted on January 6, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع بھمبر آمد پر وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کا بھرپور اور شاندار استقبال کیا جائیگا وزیر اعظم بھمبر میں بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری محمد اسلم شاہین نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھمبر کے عوام وزیر اعظم سے امید لگائے ہوئے ہیں اور گزشتہ 11سالوں میں چوہدری عبدالمجید پہلے وزیر اعظم ہیں جو بھمبر کا دورہ کر رہے ہیں بھمبر کے پارٹی کارکن عوام اور سول سوسائٹی وزیر اعظم کے دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دے رہی ہے بھمبر پسماندہ اور گزشتہ کئی ادوار میں نظر انداز کیا گیا ضلع ہے وزیر اعظم کے دورہ بھمبر سے بڑے پراجیکٹ اور بڑے پیکج کی توقع ہے عوام وزیر اعظم کا بھرپور اور شاندار استقبال کرینگے۔