جمرود (جیوڈیسک) جمرود میں مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے خاتون سمیت چھ افراد جان بحق ہو گئے۔ خیبر ایجنسی تحصیل جمرود چھپری میں دہشت گردوں نے مسافر گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قبائلی سردار ملک سرمیر، ان کا بیٹا شان احمد اور ایک بچہ رحمان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ خاتون و دیگر دو افراد ہسپتال میں زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ قبائلی سردار ملک سرمیر پر اس سے پہلے بھی حملے ہو چکے تھے۔ فاٹا میں پانچ سو سے زائد قبائلی مشران شدت پسندی کی نذر ہو چکے ہیں۔ اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔