کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عائشہ منزل کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے مذہبی جماعت کے رہنماء اور ان کی بیٹی جاں بحق جبکہ دوسری بیٹی زخمی ہو گئی۔
کراچی میں عائشہ منزل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار قریبی کھمبے سے جا ٹکرائی اور گاڑی میں سوار مولانا اصغر اور ان کی 2 سالہ بیٹی زینب جاں بحق جبکہ آٹھ سالہ بیٹی دعا زخمی ہو گئی۔ پولیس فائرنگ کے آدھے گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔
ایس ایچ او گلبرگ کے مطابق واقع ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتا ہے۔ لاشوں اور زخمی بچی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلسنت والجماعت کے ترجمان مولانا اکبر سعید نے واقعے کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔