توہین عدالت کیس ، ایم کیو ایم کا وفد پیشی کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا

MQM

MQM

اسلام آباد(جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کیس میں پیشی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمی کا تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ، سپریم کورٹ نے الطاف حسین کو عدلیہ کے خلاف بیان دینے پرذاتی طور پر طلب کیا تھا۔ دوسری جانب الطاف حسین نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے الطاف حسین کی پیروی کے لئے وکلا کا نو رکنی پینل تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر فروغ نسیم کر رہے ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستار ، رضاہارون اور بابر غوری سمیت تمام رہنماء سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔