بنگلادیش : ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرے ،6گاڑیاں نذر آتش

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا(جیوڈیسک) بنگلادیش میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کئے گئے احتجاج کے دوران مظاہرین نے6گاڑیوں کوآگ لگا دی۔پولیس کی جانب سے ربڑکی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے25افراد زخمی ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی سربراہی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کی جانے والی ہڑتال کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس پھینکی گئی جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔

بنگلا دیش میں 2009 سے اب تک پانچویں بار ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔