بالی ووڈ(جیوڈیسک)بھارتی ایکٹریس ایشوریہ رائے بچن بیٹی کی پیدائش کے بعد دوبارہ فلموں کی طرف لوٹنے کی تیاریوں میں ہیں اور ان دنوں یوگا کی ورزش میں مصروف ہیں۔
سابقہ ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریہ رائے آج کل ہیں موٹاپے سے سخت پریشان کہتی ہیں کہ انہوں نے فلموں میں واپس آنے کے لیے وزن گھٹانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
ایشوریہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا وزن بڑھنا شروع ہوا تو فلم بینوں نے ایشوریہ سے منہ موڑ لیا اور شاید اسی وجہ سے وہ کسی فلم میں مرکزی کردار حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔
ایش نے اب فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ اپنا وزن کم کرکے دوبارہ فلموں میں انٹری دیں گی۔ ایش کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر پر یوگا کی مشقیں اور ورزش شروع کردی ہے۔ سننے میں آرہا ہے کہ رواں سال ایش فلموں میں کم بیک کریں گی۔