ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا

گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز پیپلزپارٹی بھٹو شہید گروپ کے چیف آرگنائزر چوہدری نبیل بابر وڑائچ کے آفس واقع ریلوے روڈ پر شہید جموریت اور پیپلزپارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا سالگرہ کی تقریب میں ضلع بھر سے پیپلزپارٹی شہید گروپ کے رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جس میں سابق پولیٹیکل سیکرٹری بیگم نصرت بھٹو سید شوکت اقبال ایڈووکیٹ چوہدری رمضان وڑآئچ ‘چوہدری عبداللہ سجاد ‘چوہدری بابر جاسم ‘چوہدری فرخ ناز ‘چوہدری بلال ‘چوہدری اعظم ‘چوہدری غلام مصطفی ‘چوہدری عدل مسعود ‘سید دلدار حسین شاہ ‘چوہدری یونس وڑائچ ہریہ والا ‘چوہدری عمران گاکھڑا ‘معمظم چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر چیف آرگنائزر بھٹو شہید گروپ ضلع گجرات چوہدری نبیل بابر وڑائچ نے سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر اصولوں پر سممجھوتہ نہیں کیا انہوں نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا انہوں نے مزید کہاکہ بھٹو شہید کے اصل وارث فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار علی بھٹو ہیں ‘چوہدری نبیل بابر وڑائچ نے کہاکہ انشاء اللہ شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے مزید کہاکہ ضلع بھر میں بھٹو شہید گروپ کی تنظیم سازی مکمل کی جارہی ہے جس میں پڑھے لکھے نوجوان طبقہ کو شامل کیا جارہا ہے تاکہ وہ بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھا سکیں۔