ڈنگہ : شہید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کے عوام کو جینا اور سامراج کے آگے آواز اٹھانا سکھایا ، میاں خالد رفیق
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی113میاں خالد رفیق آف سیکریالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے عوام کے حقوق کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیکر اصولوں پر سودے بازی نہیں کی بلکہ پاکستان کے غریب عوام کا مفاد سامنے رکھتے ہوئے سولی پر چڑھ کر جان دیدی ان کی قربانی عوام کے دلوں پر ہمیشہ راج کریگی۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کے عوام کو جینا اور سامراج کے آگے آواز اٹھانا سکھایا یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا میں بھٹو شہید کے نام لینے والے زندہ ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے آمر خود ختم ہو گئے لیکن پیپلزپارٹی ایک سمندر کا نام ہے انشاء اللہ بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے