لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے لاپتا کینیڈین نژاد بھارتی خاتون کا کیس نمٹا دیا. کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے بتایا کہ لاپتا کنیڈین نژاد بھارتی خاتون راجوندر کور کے کیس میں ایک ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا.
ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے بھارتی خاتون کو قتل کر دیا ہے، فاضل جج نے ایس پی سی آئی اے کو اس معاملہ کی از سرنو تفتیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔