فلسطین (جیوڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباسنے مغربی کنارے کی فلسطینی انتظامیہ کو سرکاری دستاویزات پر ریاست فلسطین کے الفاظ لکھنے کی ہدایت کی ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کی فلسطینی انتظامیہ کو سرکاری دستاویزات پر ریاست فلسطین کے الفاظ لکھنے کی ہدایت کی ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق ہدایات اقوام متحدہ میں فلسطین کو نان اسٹیٹ مبصر کا درجہ دینے کی قرار داد کی منظوری کے بعد جاری کی گئیں۔
فلسطینی سرکاری اور عوامی دستاویزات مثلا پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس اور دوسرے کاغذات پرفلسطینی انتظامیہ کی مہر لگائی جاتی ہے۔ صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ فلسطینی دستاویزات پر یہ نام لکھنے سے فلسطینی ریاست حقیقت کا روپ دھارے گی اور بننا اور ترقی کرنا شروع کرے گی۔