لاہور(جیوڈیسک) ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت حاصل کرنیوالے شاہد نذیر ٹیلی شو میں شرکت کے لئے فرانس روانہ ہو گئے۔
لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ وہ فرانسیسی کمپنی کی دعوت پر ٹیلی شو میں شرکت کے لئے جا رہے ہیں، واپس آکر البم ریلیز کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں پنجابی گانے بھی ہو نگے۔ شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ اتنی عزت ملنامعجزہ ہے، میرا اس میں کوئی کمال نہیں۔
جاتے جاتے سیاستدانوں کو ون پاؤنڈ فش کی دعوت دے گئے۔ کہتے ہیں تمام سیاستدانوں کو اکھٹا کر کے ون پاؤنڈ فش کھلاں گا۔ اس موقع پر انھوں نے ون پاؤنڈ فش گانا پنجابی اور انگریزی میں گنگنایا۔