ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے کہا ہے کہ دوبارہ عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کر لوں گی، زخموں کے باعث برسبین اوپن نہ کھیل سکی، آسٹریلین اوپن ضرور کھیلوں گی۔
روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے کہا ہے کہ وہ نئے سال میں عالمی نمبر ایک پوزیشن دوبارہ حاصل کرلیں گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ زخموں کے باعث برسبین اوپن میں حصہ نہ لینے کا دکھ ہے تاہم چودہ جنوری سے شروع ہونیوالے آسٹریلین اوپن میں وہ ضرور حصہ لیں گی۔
شراپوا کو گزشتہ برس سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ کے فائنل میں بیلا روس کی ازارنیکا کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس بار وہ آسٹریلین اوپن جیت کر دوبارہ عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے کی خواہشمند ہیں۔