چوہدری عبدالمجید اور سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات کی اعلیٰ سطحی کوششیں ناکام
Posted on January 8, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات کی اعلیٰ سطحی کوششیں ناکام سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم آذادکشمیر کے دورہ بھمبر کے موقع پر وزیر اعظم اور سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے و زیر اعظم آزاد کشمیر کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بھمبر کا دورہ کرنے سے پہلے بھمبر سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری انوار الحق اور ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین کسی قسم کی کوئی مشاورت نہ کی تھی وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف کی دعوت پر بھمبر کا دورہ کرنے کا اعلان کیا اور اس کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا اس پر سابق سپیکر اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر چوہدری انوار الحق نے شدید احتجاج کیا اور وزیر اعظم کا بھمبر آمد پر سیاہ جھنڈیوں سے استقبال کا اعلان کیا جس پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مداخلت کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے بھمبر کا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلا ن کیا۔
جبکہ وزیر اعظم نے اپنا باقی دورہ جاری رکھنے کا اعلان کیا وزیر اعظم کے دورہ بھمبر کے دوران وزیر اعظم اور چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات کیلئے اعلیٰ سطح پر کوششیں کی گئی لیکن چوہدری انوار الحق کی طرف سے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا یوں دونوں کے درمیان ملاقات کی اعلیٰ سطحی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔