پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔چوہدری پرویز احمد

گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن شادیوال کے صدر چوہدری پرویز احمد دھول نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کا بھرکس نکال دیا ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے اور یہاں پر جنگل کا قانون ہے اور نہ ہی کسی کے جان و مال کا کوئی تحفظ ہے جس سے لوگ سخت بیزار ہو چکے ہیں گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت پر سخت کرتے ہوئے کہا کہان کے نومولود وزیر اعظم نے پہلے واپڈا کا ستیہ ناس کر دیا ہے۔

اب ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اب پاکستان کی عوام کے پاس مسلم لیگ ن ایک ہی امید کی کرن ہے اور انشاء اللہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو صرف اور صرف بحران اور مہنگائی کے تحفے دیئے ہیں پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں اور آنیوالے قومی الیکشن میں میاں برادران کو اپنے قیمتی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائینگے کیونکہ میاں برادران وہ واحد قومی لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور میاں برادران نے اپنے سابقہ دور میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف عوامی لیڈر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ عوام کے مفادات کی جنگ لڑی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن پورے ملک سے کلین سوئپ کرے گی۔