نیویارک(جیوڈیسک)اسامہ کی ہلاکت پر بننے والی فلم ایوارڈز کی دوڑ میں سرفہرست ہے۔ نیویارک فلم کریٹکس ایوارڈز میں فلم کی ہدایتکارہ کیتھرائن کو بہترین ڈائریکٹر کا اعزاز ملا جبکہ ریچل ویز بہترین اداکارہ قرار پائیں۔
نیویارک کے فلمی ناقدین نے دو ہزار بارہ کی بہترین فلموں اور اداکاراں کا اعلان کر دیا۔کیتھرائین بگلو کو زیرو ڈارک تھرٹی کی ہدایت کاری پر بہترین ڈائریکٹر قرار دیا گیا۔فلم دی ڈیپ بلیو سی نے ریچل ویز کو بہترین اداکارہ کا اعزاز دلوایا۔سابق امریکی صدر پر بننے والی فلم لنکن کے اداکاروں ڈینئل لیوائس اور سیلے فیلڈ کو مشترکہ طور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔