ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف دائر پٹیشن اعتراض ختم کرکے دوبارہ دائر کر دی گئی۔

ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف پٹیشن جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے دائرکی گئی تھی جس پر رجسٹرارآفس نے اعتراض لگایا کہ ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کوختم کرتے ہوئے دوبارہ پٹیشن دائر کی جس میں بنیادی موقف اختیار کیا گیا کہ ینگ ڈاکٹروں نے 10جنوری کو ہڑتال کی کال دی ہے لہذا ہڑتالی ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔