سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی وفات عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ شیخ حفیظ اللہ
Posted on January 8, 2013 By Majid Khan گجرات
گجرات (جی پی آئی)سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی وفات عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، انکے بعد پیدا ہونیوالا خلاء مدتوں پر نہ ہو سکے گا ، ملک اور قوم کیلئے انکی خدمات قابل ستائش ہیں، یہ الفاظ شیخ حفیظ اللہ صدیقی سابق چیئرمین بلدیہ صدر شہری جمہوری اتحاد لالہ موسیٰ اپنے ایک بیان میں کہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ علمی ،ادبی ، شخصیت کے علاوہ ایک مدبر سیاست دان تھے۔
انہوں نے اپنے مخالفوں کیلئے رواداری اور محبت کارشتہ ہمیشہ قائم رکھا ، 1992میں جب چوہدری محمد اسلم مرحوم ایم پی اے کی دعوت پر لالہ موسیٰ پلائی ووڈ فیکٹری میں تشریف لائے میری ملاقات ان سے ہوئی ایک شفیق، مہربان اور ایک عظیم مدبر سیاست دان سے ملاقات کے وہ لمحات میری زندگی کا سرمایہ ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com