گوجرانوالہ : آئندہ الیکشن پاکستان کی بقاء کا الیکشن ہے۔ خواجہ ایوب الیاس

گوجرانوالہ(جی پی آئی) آئندہ الیکشن پاکستان کی بقاء کا الیکشن ہے، اس وقت ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے میاں نواز شریف کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے اپنے آفس میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا راستہ روکنے کے لیے پہلے سونامی خان کو لایا گیا اور اب طاہر القادری کو لایا گیا جن کا قافلہ چلنے سے پہلے ہی لٹ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بیروز گاری، مہنگائی عروج پر ہے بجلی، گیس کی بندش سے صنعتیں بند ہو چکی ہیں ملک میں افراتفری کا عالم ہے، خواجہ ایوب الیاس نے کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں۔