کراچی(جیوڈیسک)اسلام آباد کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کیلئے کل سے فوج کی تعیناتی شروع ہو گی۔ وزارت ِ دفاع کے ذرائع کے مطابق فوج اورتمام فورسز الیکشن کمیشن کے اسٹاف کو محفوظ ماحول فراہم کرنی کی ذمے دار ہوں گی، انتخابی فہرستوں کی تصدیق کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق فوج، رینجرز، فرنٹیئر کا نسٹیبلری اور پولیس کل سے کراچی میں تعینات ہو گی، کراچی میں فورسز کی تعینانی انتخابی فہرستوں کی تصدیق تک ہو گی، فوج کا کام صرف الیکشن کمیشن کے عملے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ فوج اور تمام فورسز الیکشن کمیشن کے عملے کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔