لاہور (جیوڈیسک) ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ چودہ کے بجائے تیرہ جنوری کو شروع ہو گا۔ نظر بند کیا گیا تو لاکھوں لوگوں پر کنٹرول ختم ہو جائے گا ادھر مجلس وحدت المسلمین نے بھی لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری سے لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں نے ملاقات کی اور لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سرکاری اہلکار ان کے کارکنوں کو ہراساں کر رہے ہیں لیکن انہوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ مطالبات پورے ہونے یا ضمانت ملنے تک وہ اسلام آباد میں رہیں گے اور انتخابی اصلاحات کے پیکج کا اعلان دس جنوری کو کیا جائے گا۔