جولائی سے نومبر، موبائل فون کی درآمد میں 11 فیصد اضافہ

Mobile Phone Imports

Mobile Phone Imports

ملک میں صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پانچ ماہ میں ستائیس ارب روپے سے زائد کے موبائل فون بیرون ممالک سے منگوائے گئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک موبائل فون کی درآمد میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا جس کیلئے اٹھائیس کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ خرچ کرنا پڑا۔

پچھلے مالی سال کے انھی مہینوں میں چوبیس ارب اکیاون کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔