بھارت (جیوڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مجلس اتحاد المسلمین کی نشست پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی اکبرالدین اویسی کو متنازع بیان دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ان پر ریاست کے کئی علاقوں میں جا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والی تقاریر کرنے کے الزامات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے دلی میں اکبرالدین اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور وہاں توڑ پھوڑ بھی کی۔
واضح رہے کہ اکبرالدین اویسی نے گزشتہ روز انتخابات کے سلسلے میں ایک جلسے سے خطاب میں گجرات فسادات کے ذمہ دار نریندر مودی پر شدید تنقید کی تھی۔ اکبرالدین اویسی مسلم اقلیت کے لیے آواز اٹھانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
دو سال قبل اویسی پر ایک جان لیوا حملہ ہوا تھا جس میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔